smaller text tool iconmedium text tool iconlarger text tool icon

 

 

 



راولپنڈی()
دکھی انسانیت کی خدمت عین عبادت  ہے  اور اللہ تعالی اس کے لیے مخصوص بندوں کو توفیق دیتا ہے ان خیالات کا اظہار  چئیر مین سویٹ ہوم سابق  ایم این اے و  چئیرمین بیت المال  زمرد خان نے یہاں الپیال ویلفئیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام چکری روڈ راجڑ سٹاپ  پر فاطمہ الزہرا  زچہ بچہ  ہسپتال کے سنگ بنیاد کے افتتاح کے موقع پر کیا  انہوں نے کہا ہے کہ  جسے خدمت خلق کی توفیق ہو جائے تو اس کے لیے دنیا و آخرت میں اللہ آسانیاں پیدا فرما دیتا ہے   چئیر مین ٹرسٹ  برگیڈیر  ر  محمد جاوید الپیال نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس علاقے  میں چوراسی گاوں ہیں اور لاکھوں کی آبادی ہے  جبکہ ہسپتال کی کوئی سہولت میسر نہیں جس کی وجہ سے زچہ بچہ  کی اموات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔انہوں نے  ہسپتال کے لیے  پانچ کنال زمین عطیہ کرنے پر ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال، حاجی صفدر جنجوعہ اور چوہدری ظفر کا شکریہ ادا کیا۔ٹرسٹ کے جنرل سیکریٹری  ظفر اقبال چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  علاقہ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا  فلاحی منصوبہ ہے جو کہ انشا اللہ جلد مکمل کیا جائے گا۔اور علاقہ کی ایک بڑی آبادی اس سے مستفید ہو سکے گی۔ سنگ بنیاد کی تقریب میں  حاجی ظفر اقبال،کنسلٹنٹ ڈاکٹر  تحسین،پروفیسر افضل،کرنل فیاض،چوہدری حق نواز اور علاقہ چونترہ کی مختلف یونین کونسلوں کے چئیر مین،وائس چئیرمینوں سمیت معززین  علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی. 

 

 

  • Alpial Welfare Trust
  • Alpial Welfare Trust
  • Alpial Welfare Trust
  • Alpial Welfare Trust
  • Alpial Welfare Trust
  • Alpial Welfare Trust
  • Alpial Welfare Trust
  • Alpial Welfare Trust